اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" کے سینئر راہنما سامی ابو زہری اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدہ صہیونی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔
سامی ابو زہری
کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر ثالثوں کو جواب دے دیا
ہے۔
انہوں نے مزید
کہا کہ حماس غزہ پر صہیونی جارحیت کو ختم کرنے والی کسی بھی تجویز کا خیرمقدم
کرتی ہے۔
قبل ازیں امریکہ
کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر بل برنس نے بھی غزہ میں 28
روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔
امریکی میڈیا کی
رپورٹ کے مطابق بل برنس کی تجویز میں 8 مغویوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی قیدیوں
کی رہائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ
حماس اور فلسطینی مقاومتی تنظیمیں مستقل جنگ بندی اور غزہ سے صہیونیوں کے مکمل
انخلاء پر زور دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110